سندھ حکومت کی جانب سے بھی مریضوں کے لئے مفت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے.
پیر کو صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے سندھ لوکل کونسل ایسوسی اور اے ایس ایس ایل کے درمیان ائیر ایمبولینس سروس کے معاہدے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ کونسل ایسوسی ایشن کے تحت مفت ائیر ایمبولینس سروس کے آغاز کا اعلان کیا.
ائیر ایمبولینس سروس پہلے مرحلے میں گھوٹکی- سکھر، خیرپور سے کراچی تک چلے گی جس کے بعد اس حیدر آباد- تھر،نوابشاہ ،لاڑکانہ تک اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا.
واضح رہے کہ سندھ کے اندرونی علاقوں سے کراچی تک علاج کے لئے مریضوں کو لانا سنگین مسئلہ ہوتا ہے جسے ائیر ایمبولینس کے زریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.