کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا

image

کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے شہری گھر بیٹھے جائیداد کا پراپرٹی ٹیکس معلوم اور ادائیگی کرسکتےہیں۔

پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار

بلوچستان کے دیگر شہروں کے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کوبھی ڈیجیٹل کیاجائےگا،گاڑیوں کیلئے جلد اسمارٹ کارڈ بھی متعارف کرارہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے خالی پلاٹس کا ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کا تعین کرنے کیلئے جیوٹیگنگ کی جائے گی۔

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل

جیو ٹیگینگ سے ریٹنگ ایریاز میں موجود تمام خالی پلاٹس کی نشاندہی ہوجائے گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں۔

70 فیصد سے زائد خالی پلاٹس لاہور کی بڑی سوسائٹیز میں ہیں،جیوٹیگنگ سے 3سے سوا تین لاکھ تک خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔

پنڈی ٹیسٹ ،پاکستانی کپتان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار

خالی پلاٹس سے ریٹنگ ایریا کی ویلیو کے مطابق 3ہزار سے 12 ہزار تک سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،نئے پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے سالانہ ایک سے ڈیڑھ ارب ریونیو میں اضافہ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.