ان بجلی کے بل میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی شروع.. کتنے یونٹس پر کتنا ٹیکس وصول کیا جائے گا؟

image

بجلی کے مہنگے بلوں سے تنگ کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر. کے الیکٹرک نے جولائی کے بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی شامل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کے مہینے کے لیے بجلی بل میں کے ایم سی کا ٹیکس بھی شامل کر دیا ہے جبکہ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی وصولی سے شہر میں ترقیاتی کاموں میں بہتری نظر آئے گی۔

کے ایم سی ٹیکس وصول کرنے پر کے الیکٹرک کو 7.5 فی صد ملے گا، معاہدے کے تحت وصول کی گئی رقم میں سے 50 فی صد کے الیکٹرک کے واجبات کی مد میں ادا ہوں گے۔ واضح رہے کہ کے ایم سی کے ذمے کے الیکٹرک کے ڈیڑھ ارب واجبات ہیں۔

میئر کراچی کے مطابق بجلی بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔

101 سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر 20 روپے، 201 سے 300 تک یونٹ استعمال کرنے پر 40 روپے کے ایم سی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، 301 سے 400 یونٹ تک 100 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک 125 روپے ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ 501 سے 600 یونٹ تک 150 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک 175 روپے، 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 300 روپے یوٹیلیٹی کی مد میں واجب الادا ہوں گے۔

کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تمام کیٹیگریز پر 400 روپے لاگو کیے گئے ہیں، صنعتی صارفین کی تمام کیٹیگریز پر بھی 400 روپے ٹیکس کی مد میں عائد کیے گئے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.