ہزاروں کا جوڑا اور لاکھوں کی جوتیاں.. مریم نواز کے دوپٹے میں کیا خاص بات تھی؟ جانیں اس کی قیمت

image

گزشتہ روز ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے 78واں یومِ آزادی منایا گیا. اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پیچھے نہ رہیں اور سبز اور سفید امتزاج کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس نے لوگوں کی توجہ کھینچ لی.

مریم نواز نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی. شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی اور بوائے اسکاؤٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اس کے بعد ملک کے بہتر مستقبل کے لئے دعائیں کیں.

یوم آذادی کے موقع پر مریم نواز نے سفید لمبی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر زیب تن کیا جبکہ اپنے مخصوص انداز میں سر پہ سفید دوپٹہ لیا جس کے بارڈر پر سبز پٹیاں اور کچھ تصاویر موجود تھیں. مریم نواز کا یہ جوڑا، معروف ڈیزائنر عائشہ جواد کے کپڑوں کے برانڈ ’پرنیان‘ کا شاہکار ہے. اس لباس کے دوپٹے پر پاکستان کے پرچم، نقشے اور دیگر مخصوص پاکستان کے تمام صوبوں سے منسلک چیزوں کی تصاویر کی چھپائی بھی موجود ہے.

مریم نواز کے اس شاندار جوڑے کی قیمت ’پرنیان‘ کے آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 34 ہزار 999 پاکستانی روپے ہے۔ جبکہ اس موقع پر مریم نواز نے مشہور برانڈ ’مانولو بلہنک‘ کی جوتیاں پہنیں جن کی قمیت 3 لاکھ2 ہزار 794 پاکستانی روپے ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.