گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

image

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک اس وقت عدت میں ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں۔ وہیں ان کے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر لوگوں نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

یہ ویلاگ انہوں نے ایک ماہ قبل عامر لیاقت کی وفات سے قبل شوٹ کیا تھا جس میں وہ ڈی جی خان میں واقع دربار شریف میں حاضری دینے گئیں تھیں۔

ویلاگ کے آغاز میں دانیہ ملک بتاتی ہیں کہ یہ ہے میرا پہلا ویلاگ اور آج ہم جا رہے ہیں ڈی جی خان اپنے دربار پر، تو آج ہم اپنے دربار کا وزٹ کروائیں گے۔

ویلاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ اپنی والدہ کے ساتھ خود گاڑی ڈرائیو کر کے دربار کے مقام تک پہنچتی ہیں۔

دانیہ ملک دربار پہنچ کر اندر سے مناظر دکھاتی ہیں۔ دربار کے اندر کل چھ قبریں موجود ہوتی ہیں جن میں سے تین اوپر اور تین نیچے کی جانب ہوتی ہیں۔

ویلاگ میں دانیہ اور ان کی والدہ کو قبرکی دیوار پر چومتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا یہ ویلاگ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا ہے۔ چونکہ ان کا یہ ویلاگ عامر لیاقت کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر دیکھا جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ان کی ویڈیوز کی تشہیر نہ کریں، وہ چاہتی ہے کہ لوگ ان کی ویڈیوز لائیک کریں لیکن مہربانی کرکے انہیں نظر انداز کریں۔ شرم آنی چاہیے آپ کو دانیہ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ معاف کرے کیسے یہ لوگ قبروں کو سجدہ کرلیتے ہیں۔

وہیں دوسرے صارف نے ان کی ویڈیو پر لکھا کہ شارٹ کٹ سے زندگی بدل گئی، مگر اللہ انہیں ہدایت دے۔

چوتھے صارف نے تبصرہ کیا کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.