انتقال سے پہلے یہ بہت خوش تھیں ۔۔ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی نے اپنی ماں کا مقام چھیننے والی مادھوری سے روتے ہوئے کیا درخواست کی تھی؟

image

ہم سب اپنے فارغ اوقات میں فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن آپکو معلوم ہے کہ مشہور بھارتی اداکارہ سری دیوی اور مادہوری دکشت جن کے ڈانس اور اداکاری کے سب ہی دیوانے تھے۔ مگر ان کے درمیان بہت زیادہ لڑائی پائی جاتی تھی۔

جس کی وجہ یہ ہے کہ 90 کی دہائی میں جب سری دیوی کا کئیریر ختم ہوتا جا رہا تھا تب مادہوری کی فلمیں عوام خوب پسند کر رہی تھی۔ ان فلموں کو کامیاب کروانے میں سب سے بڑا ہاتھ ماسٹر سروج خان کا تھا جو مادھوری کو ڈانس سکھایا کرتی تھیں لیکن اس سے پہلے ماسٹر سروج سری دیو کا ڈانس سکھایا کرتی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ مایاناز اداکارہ سری دیوی نے ماسٹر سروج خان سے 1 سال تک بات نہیں کی البتہ بعد میں دونوں میں صلح ہو گئی مگر مادھوری اور سری دیوی کی جنگ چلتی رہی۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ وہی ہوتا ہے جو وہ منظور خدا ہوتا، سری دیوی کی اچانک موت سے قبل ان دونوں میں بھی دوریاں کم ہوتی جا رہی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج جس بھی شو میں سری دیو کا ذکر ہو جاتا ہے تو مادھوری رو جا تی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے بعد آج سے 3 سال پہلے میں نے ان کی فلم مکمل کی مگر مجھے سری دیوی آج بھی نہیں بھولتی۔

ایک اور شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مجھے فلم کلنک کیلئے کہا جا رہا تھا تو اس وقت سری دیوی کی بیٹی جھانوی بھی میرے پاس آئی اور بہت پریشانی کے عالم میں کہا کہ آپ یہ میری والدہ والی فلم کریں، کیونکہ یہ کردار آپ ہی اچھا کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں مادھوری کے ساتھ عالیہ بھٹ اور سنجے دت بھی کام کر رہے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.