پاکستانی باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

image

پاکستان کے باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت، ملیشیا سمیت پوری دنیا سے لوگ اس ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے آئے ہوئے تھے، اللہ کا شکر ہے کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔

اوصف یعقوب نے بتایا کہ 2018 میں مسل مینیا ایشیا جیتی تھی اور اب ورلڈ چیمپئن بنا ہوں، لگتا ہے کہ میرا خواب پورا ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کوئی مقصد ضرور ہونا چاہئے، میرا اگلا ہدف آئی ایف بی پی پرو ہے جس کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باڈلی بلڈنگ ایک مشکل کھیل ہے کیونکہ اس میں آپ کوئی بریک نہیں لے سکتے، اس میں خاص طرز زندگی اپنانی پڑتی ہے، میں 12 سال سے محنت کر رہا ہوں، اس میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ باڈی بلڈنگ کے کھیل کو ایسے ہی اسپورٹ کرے جیسے کرکٹ کو کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.