لڈو میں بوتل پلانے کی شرط ہارنے پر قتل، مجرم کو عمر قید کی سزا

image
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں لڈو کھیلتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد ایک شخص کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جمعرات کو دی گئی معلومات کے مطابق’قتل میں ملوث مجرم حسنین جاوید عرف مٹھو کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے عمر قید کی سزا سنائی۔‘

پولیس کے مطابق ’مجرم حسنین کی گزشتہ برس لڈو کھیلتے ہوئے صادق حسین کے ساتھ لڑائی ہوئی جس کے دوران حسنین نے صادق علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔‘

اس مقدمے کے حوالے سے اردو نیوز کے نامہ نگار فرحان خان کے رابطہ کرنے پر سٹی چوکی دینہ کے محرر وسیم احمد نے بتایا ’پولیس نے واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا اور چونکہ یہ قتل کا مقدمہ تھا، اس لیے اس کی باقی تفتیش پولیس کے ایچ آئی یو یونٹ نے کی تھی۔‘

قتل کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے مخصوص پنجاب پولیس کے شعبے ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایچ آئی یو) کے اہلکار راشد سے اردو نیوز نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ’یہ واقعہ 2021 میں دینہ میں واقع ایک سنوکر کلب میں پیش آیا تھا۔‘

ایچ آئی یو اہلکار کے مطابق ’حسنین نے لڈو کھیلتے ہوئے ایک دوسرے شخص صادق علی پر فائرنگ کر دی تھی اور پھر وہ اپنے ساتھی کے ساتھ بائیک پر فرار ہو گیا تھا۔‘

پنجاب پولیس کے مطابق ’قتل میں ملوث مجرم حسنین جاوید عرف مٹھو کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے عمر قید کی سزا سنائی۔‘ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے بتایا کہ ’قتل کے مجرم کو بائیک کے ذریعے فرار میں مدد دینے والے شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا تاہم اسے کیا سزا ہوئی، اس حوالے سے فوری طور پر معلومات نہیں ہیں۔‘

شرط ہارنے کے بعد بوتل نہ پلانے پر لڑائی ہوئیجہلم کے مقامی میڈیا نے ستمبر 2021 کو رپورٹ کیا تھا کہ یہ واقعہ کیانی سٹریٹ دینہ میں پیش آیا جہاں حسنین عرف مٹھو اور صادق علی نے لڈو گیم کھیلتے ہوئے شرط لگائی کہ ہارنے والا پیپسی کی بوتل پلائے گا۔

جب حسنین ہار گیا تو صادق علی نے اس سے بوتل پلانے کا مطالبہ کیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی، اور پھر حسنین نے صادق علی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.