میتھ میں کمزور بچے اکثر ہی ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرتے ہیں مگر شاید ہی کوئی ایسا بچہ ہو جس کی وجہ سے اس کے والدین ہی رو پڑے ہوں۔ لیکن یہ واقعہ چین میں پیش آیا ہے جہاں اپنے بیٹے کے حساب کا رزلٹ دیکھ کر اس کا باپ زاروقطار رو پڑا۔ ویڈیو دیکھیے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی شخص رو رہا ہے اور جب اسے احساس ہوا کہ اس کی ویڈیو بن رہی ہے تو وہ منہ پر تولیا رکھ کر رونے لگتا ہے۔ دراصل بیٹے کی حساب کے مضمون میں کمزوری جان کر بیچارا باپ اپنے بیٹے کو ایک سال تک پڑھاتا رہا اس کے باوجود بچے نے 100 میں سے صرف 6 نمبر ہی حاصل کیے۔ اب یہ تو پتہ نہیں کہ اپنی اس شاندار کارکردگی پر اس بچے کا کیا ردعمل ہے لیکن اس کے والد کو ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ضرور دیکھا جاسکتا ہے۔
میری ہر کوشش بیکار ہوگئی
چینی شخص ویڈیو میں یہ بھی کہتا ہے کہ “میری ہر کوشش بیکار ہوگئی اب یہ خود ہی محنت کرے گا“
بیوی بھی ہنس پڑی
پیچھے چینی آدمی کی بیوی بھی شوہر کی باتیں سن کر ہنس رہی ہے جس کی ہنسی کی آواز ویڈیو میں سنائی دے رہی ہے۔ یہ ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بچہ شاید اپنے والد سے پڑھنا نہیں چاہتا اسی لئے اتنے کم نمبر لئے۔