مالک بھی پھر مالک ہے۔۔۔ قربانی کی گائے کا مرنے کا ناٹک، مالک نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

image

عید قرباں پر مزے مزے کھانوں کے ساتھ ساتھ مزے مزے کی ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مرنے کا ناٹک کرنے والی گائے کومالک نے کیسے اٹھایا اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ سال سامنے آنے والی یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک گائے سودا ہونے کے بعد خریدار کے ساتھ جانے پر آمادہ نہیں ہے اور بار بار گرنے کا ناٹک کررہی ہے اور کچھ دور جاکر اچانک گرتی اور مرنے کا ناٹک کرتی ہے۔

گائے کا مالک پہلے تو منہ اور ناک پر شاپر چڑھا کر گائے کے ناٹک کی تصدیق کرتا ہے اور پھر دم پر زور سے دانتوں سے کاٹتا ہے جس پر گائے بلبلا کر فوری اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

عید سے قبل جانوروں کی اچھل کود اور طرح طرح کی ویڈیو قربانی کے ایام سے قبل لوگوں کی دلچسپی کا سبب بن رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین بھی ایسی ویڈیوز کو بہت زیادہ پسنداور شیئر کررہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.