شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

image

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے ایک سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید سپاہی وحید خان کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دو جولائی کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن میں تین شرپسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.