کراچی: 2 ہزار کے مزید اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین
سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1730 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سونے کے بھاؤ بھی بڑھتے جارہے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت سونے کا ریٹ کیا چل رہا ہے ، معلوم کرنے کے لیے
لنک پر کلک کریں