پہلے انڈہ آیا تھا یا مرغی؟ عام زندگی میں ہونے والی معمولی چیزوں کے بارے میں چند راز

image

دنیا میں عام چیزیں تو بہت ہیں روزمرہ میں انہیں استعمال بھی کیا جاتا ہے مگر پھر بھی ہم ان کے بارے میں موجود دلچسپ معلومات کو نہیں جان پاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

انڈہ:

سفید رنگا کا دکھائی دینے والا انڈہ عام چیزوں میں سے ایک ہے، لیکن کیا کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پہلے انڈہ آیا تھا یا مرغی؟ اس حوالے سے سائنسدان دلچسپ رائے رکھتے ہیں، ان کے مطابق آرکیالوجیکل ثبوت کی روشنی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس دنیا میں پہلے انڈہ آیا اور پھر پرندے۔

ڈائیناسور کے انڈے کی باقیات سے ملنے والے شواہد سے سائنسدانوں نے یہ اخذ کیا ہے کہ پہلے انڈہ آیا ہے اور پھر پرندے۔

کوکا کولا:

مشہور سافٹ ڈرنک کوکا کولا پاکستان سمیت دنیا بھر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، لیکن گہرے رنگ کی یہ سافٹ ڈرنک فارماسسٹ نے بطور دوا بنائی تھی۔

سر کے درد کو ختم کرنے کے لیے اسے دوا کے طور پر بنایا جو کہ اب سافٹ ڈرنک کی صورت میں زبان زد عام ہے۔

پیلے دانت:

پیلے دانت عام طور پر گندے اور دانتوں کے لیے خراب سمجھتے جاتے ہیں، دی ہیلتھی نامی ویب سائٹ کے مطابق پیلے دانت سفید دانتوں سے زیادہ فائدہ مند اور طاقتور ہوتے ہیں۔ دوسری جانب دانتوں کو سفیر کرنے سے متعلق ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ دانتوں کی سفیدی انہیں نقصان پہنچا سکتی ہے۔

درد:

کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان کو سب سے زیادہ درد کب ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو رک جایئے جناب اندازے نہ لگایے، دوسرے نمبر جو درد ہے وہ حاملہ خواتین کو ہوتا ہے بچے کی پیدائش پر، جبکہ پہلے نمبر وہ درد ہے جو انسان کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے یعنی زندہ انسان جب جلتا ہے اور اسے جو تکلیف ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.