اذان بھی دیتے اور وقت پر نمازیں بھی پڑھتے ہیں ۔۔ پہاڑوں پر اکیلے رہنے والے بزرگ میاں بیوی زندگی کیسے گزار رہے ہیں؟

image

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بہت سے لوگ اس وقت پہاڑوں پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اونچے پہاڑوں پر رہنے والوں کی زندگی عام شہروں کی زندگی سے بہت مختلف اور یقیناً مشکل بھی ہوتی ہے۔ لیکن یہاں یہ بات بھی درست ہے کہ شمالی علاقہ جات میں بسنے والے لوگ شہر کے لوگوں کی نسبتاً زیادہ محفوظ اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ کہ وہاں کے لوگ گندے پانی، موبائل اور دیگر ٹیکنالوجی سے دور، ٹریفک کے شور اور بھی دیگر مسائل سے بالکل دور ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بالکل پرسکون اور ٹینش فری زندگی گزارتے ہیں اور لمبی زندگی جیتے ہیں۔

گلت بلتسان پاکستان کا حسین و جمیل علاقہ ہے جہاں ملکی و غیر ملکی سیاحت عروج پر ہوتی ہے۔ وہاں موجود ایک بزرگ جوڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا بالخصوص یوٹیوب پر کافی وائرل ہو رہی ہیں جن کے پاس مقامی ویلاگر گئے اور ان کے زندگی کا احوال بتایا۔ وہ دونوں پہاڑوں پر اکیلے کیسے زندگی گزار رہے ہیں اسی حوالے سے آج اس آرٹیکل میں جانیں گے۔ دونوں بوڑھے میاں بیویی کا تعلق گلگت بلتسان کے ضلع گنچی کندوس لچت سے ہے۔

بزرگ میاں بیوی جوڑے کا نام تو معلوم نہیں ہوسکا مگر ویلاگ میں دکھایا گیا ہے کہ معمولاتِ زندگی ان کی نہایت سادہ اور سکون سے بھرپور ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوڑھا شخص اپنے بنائے ہوئے گھر کے باہر خود اذان دیتا ہے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر کھانا بھی تیار کرتا ہے۔ دونوں میاں بیوی جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے جو ان کی خدمت کرتا ہے۔

دیکھئے یہ دونوں ضعیف میاں بیوی کیسے پہاڑوں کے درمیان زندگی بسر کر رہے ہیں نیچے دی گئی مکمل ویڈیو میں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.