بیوی صبح 6 بجے کام پر جاتی ہے تو بچوں کو نہلاتا ہوں.. تابش ہاشمی کے گھر میں کون کون ہے؟ ان کی زندگی سے متعلق چند باتیں

image

"کینیڈا میں میری بیگم صبح 6 بجے کام پر چلی جاتی ہیں اس کے بعد میں بچوں کو اٹھاتا ہوں، تیار کرتا ہوں اور اسکول لے کر جاتا ہوں پھر دفتر نکل جاتا ہوں"

یہ کہنا ہے مشہور مزاحیہ فن کار اور ٹیلی-ویژن میزبان تابش ہاشمی کا۔ تابش شادی شدہ اور دو پیارے بچوں کے والد ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان کی نجی زندگی سے متعلق چند ایسی باتیں بتائیں گے جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئیں گی۔

معین اختر نے مجھے بلایا لیکن میں نہیں گیا..

کسی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے تابش نے بتایا کہ ایک تقریب میں معین اختر صاحب تشریف لائے جہاں سب ان کے پیچھے گھوم رہے تھے وہیں معین صاحب نے مجھے بلا کر کہا کہ میں ان کے ساتھ ڈنر کروں۔ بعد میں انھوں نے مجھے ملنے کے لئے بلایا لیکن میں نہیں گیا کیونکہ کسی نے کہا تھا معین اختر ایک گھنے برگد کے درخت کی مانند ہیں جن کے ارد گرد کوئی اور درخت اپنی جگہ نہیں بنا سکتا۔

میرے شو میں اسکرپٹ نہیں ہوتا

ایک جگہ تابش نے یہ بھی کہا کہ انھیں شہرت کا یا ٹی وی پر آنے کا کوئی شوق نہیں۔ اظفر علی نے جب انھیں ٹی بی ایچ شو کی آفر کی تب ان کو اسکرپٹڈ پروگرام نہیں کرنا تھا۔ وہ اسکرپٹڈ کامیڈی کرنا پسند نہیں کرتے۔ تابش نے کہا "میں یونیورسٹی، کالج کے زمانے سے مزاحیہ تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیتا رہا ہوں تو پرفارم کرنے کے لیے مجھے محنت یا اسکرپٹ کی ضرورت نہیں پڑتی"

صرف شو کرنے پاکستان آتا ہوں

15 سال سے اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے والے تابش ہاشمی آج بھی کینیڈا میں رہتے ہیں اور صرف شو کرنے پاکستان آتے ہیں۔ تابش نے ایم بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے اور وہ ملازمت بھی کرتے ہیں۔ تابش کا کہنا ہے کہ میں اپنی نوکری بھرپور توجہ سے کررہا ہوں اس لئے اس بات کی فکر نہیں کہ شہرت چھن گئی تو کیا ہوگا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.