شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

image

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو بھی سر کر لی۔

ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر نے والے 20 سالہ شہروز کاشف کا تعلق لاہور سے ہے، یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہروز چند دنوں میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، جو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو وہ 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر سکیں گے، خیال رہے کہ شہروز کاشف پہلے ہی  5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

شہروز کاشف  2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.