اپنی سالگرہ پر تاج پہنا تھا ۔۔ پہچانیں سر پر تاج پہنے یہ کون سی مشہور اداکارائیں ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو شوبز ستاروں کی ایک ایسی ہی تصویر کے بارے میں بتائیں گے۔

اس تصویر کو دیکھ کر اکثر لوگ یہ تو اندازہ ضرور لگا پا رہے ہیں کہ یہ جڑواں بہنوں کی سالگرہ ہے، لیکن یہ پہچاننا مشکل ہے کہ یہ کون سی مشہور اداکارائیں ہیں۔

تو رک جائیے جناب ہم خود ہی بتا دیتے ہیں، یہ مشہور اداکارہ ایمن خان اور مناہل خان ہیں۔

آنکھوں میں سرمہ لگائے دو ننھی پریاں اپنے رشتہ دار کی گود میں بیٹھی ہیں، جبکہ دونوں کے سر پر موجود مخصوص تاج سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ان دونوں ننھی پریوں کی سالگرہ کا دن ہے۔

سفید ریشمی کپڑوں میں ایمن اور مناہل کسی پریوں سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔ یہ اہم دن کی تصویر محض تصویر ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایسا احساس ہے جس میں خونی رشتے بھی موجود ہیں اور ایک اچھا وقت بھی جو بیت گیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.