ہن لاڈ شاڈ ختم جیلوں کی صفائی شروع ، بہت بڑی گرفتاری ہو سکتی ہے ، نجم سیٹھی

image

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے نے بڑی گرفتاریوں کی پیش گوئیکر دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں اب عمران خان کو بھی جلد ہی پتہ چل جائے گا ،پھر یہ بات چیت کیلئے بھی تیار ہو جائیں گے ،اس وقت پی ٹی آئی کے پنجاب میں ایم پی ایز میں بڑی بے چینی پھیلی ہوئی ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو گا کیونکہ ہر کوئی ڈر رہا ہے اگر پارٹی (بین ) ہو جاتی ہے تو پھر وہ چار سال کیلئے سب گئے ، اگر وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلےاستعفے دے دیں تو پھر اس صورت میں ان کی ڈس کوالیفائی نہیںہوں گے بلکہ وہ اگلے الیکشن میں باقاعدہ حصہ لے سکتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت اڑ رہے تھے اب انہیں بھی گرائونڈ میں لایا جارہا ہے، اب انہیں بھی سوچنا ہے کہ کیسی سیاست کرنی ہے غالباً یہ کہ عمران خان کے بڑے قریبی ساتھی جیلوں میں جائیں گے اس سے بھی بڑا واضح پیغام جائے گا کہ پرانے زمانے ختم ہو گئے کہ ستون ملا ہوا تھا آپ لاڈلے تھے بہت سے سیریس کیسز بن رہے ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جو میڈیسن عمران خان نے دی تھی اب ان کو میڈیسن دی جائے گی تو پھر یہ بات چیت کیلئے تیا رہوں گے ، پھر کمپرو مائز ہو نگے ،میاں صاحب تو یہ سبق سیکھ لیا تھا،لیکن خان صاحب نئے نئے آئے ہیں انہوں نے نہیں سیکھا اب سیکھنے جارہے ہیں ۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرنٹ آرمی چیف بھی چاہتے ہیں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعلقات صلح صفائی کیساتھ بہتر ہو جائیں ، لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں ، اکانومی اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائے ، پارلیمنٹ کی بالادستی واپس بحال ہو جائے ، سیاستدان صحیح طریقے سے کام کریں تاکہ فوج پیچھے ہٹ جائے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.