میرا بیٹا بچپن سے کچھ نہ کچھ بھول جاتا ہے، اب میرا کمرہ بنانا بھول گیا ۔۔ سڑک پر پڑے باپ کی داستان

image

والدین اپنی اولاد کی ہر چھوٹی سے چھوٹی ضرورت کا خیال رکھتے ہیں اور اکثر بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے کئی مشکلات اور آزمائشوں سے بھی گزرتے ہیں اور اپنے بچوں کی خوشی کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے لیکن اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اولاد والدین کو بوجھ سمجھ کر نظر انداز کردیتی ہے۔

زیر نظر تصویر افغانستان کے ایک بزرگ کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن یوں تھا۔"میرا بیٹا بچپن سے کچھ نہ کچھ بھول جاتا ہے اب میرا کمرا بنانا بھول گیا"۔

اس بزرگ کا حال جاننے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بزرگ ضعیف العمر ہونے کے باوجود محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتے اور زمین پر درخت کے نیچے سوجاتے ہیں۔

آج کی تیز رفتار زندگی نے رشتوں کی اہمیت کو کم کردیا ہے، والدین اپنی اولاد کے لیے ہمہ وقت میسر ہوتے ہیں لیکن اولاد کا یہ حال ہے کہ ان کے پاس اپنے والدین کے پاس بیٹھنے، ان سے حال احوال جاننے تک کا وقت نہیں ہے۔

اولاد کو یہ بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ والدین کے حقوق میں ایک حق ان کو ان کے بچوں کے وقت کا ملنا ہے لہٰذا بچے اپنا فرض ادا کریں اور اپنے مصروفیت کے اوقات سے کچھ وقت اپنے والدین کے لیے بھی نکالیں تاکہ بوڑھے والدین یوں بے یار و مدد گار نہ رہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.