بابراعظم 2ماہ سے کس کوفالوکررہے ہیں ،قومی ٹیم کے کپتان نے حیران کن بات کہہ دی

image

روٹر ڈیم(سپورٹس ڈیسک)کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز سے کرکٹ سیریز اس خطے میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گی۔ بابر اعظم نے نیدرلینڈز میں ون ڈے سیریز سے متعلق کہا کہ نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو دو ماہ سے فالو کر رہے ہیں جبکہ میں ان کی کرکٹ سے بہت متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیدرلینڈز میں بسنے والے لوگوں کی کرکٹ سے محبت سے متاثر ہوئے ہیں۔ابتدائی دو میچز میں شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ اہم بولر کی غیر موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑی میچز کو لے کر سکون میں نہیں ہیں جبکہ میدان میں اپنی صلاحیتں دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میدان میں اچھا مقابلہ ہوگا اور امید ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد سیریز دیکھنے کے لیے آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.