اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

image
لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے  پیٹرول کی قیمتمیں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہمیاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا۔مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.