شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا

image

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین گھنٹوں کے بعد جیل کی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز گل کی حوالگی کے لیے ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا تھا۔

اس سےپہلے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو شہباز گل کی حوالگی کے بغیر ہی واپس جانے کا کہہ دیا تھا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی طعبیت ناساز ہونے کے باعث اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ اڈیالہ جیل ایک حساس مقام جہاں ہے 5 ہزار مجرم قید ہیں یہاں ہجوم نا لگایا جائے ۔رات تک جیل حدود میں غیر متعلقہ اہلکاروں کا موجود ہونا کسی خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بھی  شہباز گل کی حوالگی کے بغیر واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.