پاکستان کے لیےآئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو گیا، 1.17 ارب ڈالر کےفوری اجرا کی منظوری

image

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی ہے جس میں سے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر (1.17 بلین ڈالر) کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جا رہی ہے۔ پیرکو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے بورڈ کے ممبران نے پاکستان سے متعلق ایک اجلاس میں آئی ایم ایف کے معاشی پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اس کی منظوری دی ہے۔

اس سے پہلے جولائی میں آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان عملے کی سطح کا معاہدے ہوا تھا۔ جس کے تحت پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے چار ارب بیس کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ اسی معاہدہ کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا جس نے بعد بدھ کوتقریباً 1.2 بلین ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ویز برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی اور 1.17 ڈالر کی قسط کے اجرا کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ رقم ایک دو دن میں پاکستان کو منتقل ہو جائے گی۔

نوٹ: یہ خبر وائس آف امریکہ سے لی گئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.