آج کل ایماندار لوگ کم ہی ملتے ہیں۔ کوئی کتنا بھی امیر یا غریب ہو اگر اس میں ایمانداری نہیں تو وہ انسان کسی سے بھلائی کی امید نہ رکھے۔ کہا جاتا ہے جب انسان مجبور ہوتا ہے تو وہ ایماندای سے زیادہ پیسے کو فوقیت دیتا ہے۔ مگر کراچی کے ایک ڈرائیور نے اپنی ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
فیس بُک کے مشہور پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں نجی کمپنی کے ڈرائیور کی تصویر اور گاڑی باقاعدہ نظر آرہی ہے۔ اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ:
"
میری بہن کل اپنا موبائل نجی کمپنی کی گاڑی میں بھول آئی تھی۔ جب ڈرائیور نے یہ موبائل دیکھا تو مجھ سے رابطہ کیا اور وہ دوبارہ ہمارے گھر آیا اس موبائل کو واپس کرنے کے لئے۔ میں ڈرائیور کی ایمانداری سے خوش ہوا اور اس سے کہا کہ آپ کو جتنی رقم چاہیے یا کوئی تحفہ آپ بتائیں میں دینے کیلئے تیار ہوں، مگر ڈرائیور نے صرف مسکرا کر کہا مجھے بس دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
"
ایسے انسانوں کی وجہ سے ہی دنیا قائم ہے جو محنت کرکے حلال رزق کی خاطر گھروں سے نکلتے ہیں اور لوگوں کا خیال رکھتے ہیں۔