بیمار شوہر اور بچوں کو آفیسر بنانے کے لیے ریڑھی لگائی ۔۔ وہ ماں جو 25 سال سے لذیز کھانا فروخت کر رہی ہے پر اولاد نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

image

عورت گھر کی عزت سمجھی جاتی ہے اور ہمارے معاشرے میں زیادہ تر خواتین گھرداری ہی کرتی ہیں۔

مگر انہی میں سے ایک یہ بوڑھی ماں جی بھی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہم گاؤں والی عورتیں تو مجبوری میں ہی گھر سے باہر نکلتی ہیں، میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ جب میرے شوہر شدید بیمار پڑ گئے۔

تو میں نے یہ سوچا کہ میرے بچوں کے دل میں حسرت نہ رہے اور پھر شوہر کا بھی تو علاج کروانا تھا تو میں نے اسلام آباد میں یہ ریڑھی لگائی جس میں ساگ کا سال، مکئی کی روٹی، مکھن اور لسی جیسا بہترین اور غذائیت سے بھرپور کھانا لوگوں کو کھلانے لگی جو پھر عوام نے بہت پسند کیا اور سب یہی کہنے لگے کہ آپ نے تو پرانی روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جو بچے بچپن میں مجھ ےس یہ کھاتے تھے وہ آج 25 سال گزرنے کے بعد بھی یہاں ہی آتے ہیں۔ اور تو اور میرے اللہ پاک کرم سے 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں ، بیٹیاں تو اپنے گھر کی ہو گئیں جبکہ ایک بیٹا ابھی کالج میں پڑھتا ہے۔ یہی نہیں شروعات میں مشکلات تو آئیں مگر اب میری 11 افراد پر مشتمل ٹیم ہے جو میری مدد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسے تو یہ ملک کے سب سے مشہور شہر اسلام آباد میں ریڑھی لگاتی ہیں پر مشہور یہ پورے ملک میں ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ہمت و حوصلہ بہت زیادہ ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts