انجلینا جولی لوگوں کی مدد کرنے کے لئے پاکستان تک آگئیں۔۔ انسانیت کی بہترین مثال! انجلینا کن علاقوں کا دورہ کریں گی؟

image

معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی جہاں اپنے بے مثال حسن کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتی ہیں وہیں ان کے خوبصورت دل نے بھی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ اس وقت بھی انجلینا حالیہ سیلاب کے پیش نظر غریب عوام کی مدد کرنے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انجلینا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کے علاوہ مستقبل میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے مسائل کے حل پر بھی بات چیت کریں گی۔

واضح رہے کہ انجلینا اس سے پہلے بھی 2005 کے زلزلے اور 2010 میں سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts