حکومت نے رات گئے عوام پر ایک اور بم گرا دیا۔۔ پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی! فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

image

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی مگر حکومت نے تو جیسے غریب عوم کو سکون کا سانس لینے کی مہلت نہ دینے کی ٹھان رکھی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

پیٹرولیئم مصنوعات کی نئی قیمتیں

قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اب 237 روپے 43 پیسے کا ملے گا جب کہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے ہی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد فی لیٹر مٹی کا تیل 202 روپے 2 پیسے کا ملے گا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی۔ فی لیٹر لائٹ ڈیزل اب 197 روپے 28 پیسے کا ملے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق کب سے ہوگا؟

وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرولیئم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے شروع ہوچکا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts