بھانجی بھی ہیں اور بہو بھی۔۔ ملکہ کے جنازے میں شہباز شریف کے ساتھ جانے والی ان کی بہو کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image

پچھلے دنوں ملکہ برطانیہ کی تدفین کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی بہو کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔ بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے کئی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اس آرٹیکل میں قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم شہباز شریف کی بہو کے بارے میں بتائیں گے کچھ دلچسپ باتیں۔

شہباز شہباز کی بہو کا نام زینب سلیمان ہے اور وہ ان کے بڑے صاحبزادے سلیمان شہباز کی اہلیہ ہیں۔ زینب سلمان زی سلیمان شریف کے نام سے ٹویئٹر پر موجود ہیں اور اپنے گھر اور خاندان کے علاوہ سیاسی پوسٹس بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بھانجی بھی ہیں اور بہو بھی

زینب سلیمان نے ایک ٹویئٹ میں واضح کیا کہ شہباز شریف اور نواز شریف ان کے ماموں بھی ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو وہ شہباز شریف کی بہو ہونے کے ساتھ بھانجی بھی ہیں۔

بیٹیاں بھی دادا سے قریب ہیں

ٹویئٹر پر زینب سلمان نے اپنی بیٹیوں کی ڈھیروں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کی بیٹیاں اپنے دادا یعنی شہباز شریف کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔ ایسی کئی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی بیٹیاں بھی اپنے دادا سے کافی قریب ہیں۔

ملک کو بہتر بنانے میں سب اپنا کردار ادا کریں

زینب سلیمان اپنے بارے میں لکھتی ہیں کہ انھیں سیاست سے کافی لگاؤ ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ملک کو بہتر بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کوئی نہ کوئی کردار ضرور ادا کرنا چاہیے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts