کراچی میں عام عوام تو کیا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی محفوظ نہ رہے۔ گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈی ایس پی سعد جبار کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق سعد جبار 8 لاکھ روپے لے کر بینک سے نکلے تھے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزمان بینک سے ہی سعد جبار کا پیچھا کررہے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوتیجز حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔