کراچی میں فلمی انداز میں کھلے عام لوٹ کرنے والے 3 ڈاکو کیسے پکڑے گئے؟

image

کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے سمن آباد کے علاقے میں شہریوں کو لائن لگا کر لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا،ملزمان نے کراچی میں کھلے عام فلمی انداز میں موٹرسائیکل سوار سے ٹکر کے بعد راہ گیروں کو لوٹ لیاتھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت محمد سلیم ، اکبر خان اور عبدالرؤف کے نام سے کی گئی جنھوں نے منگل کو سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں شہریوں سے نہ صرف لوٹ مار کے دوران نقدی اور موبائل فون چھینے تھے بلکہ ایک شہری کی موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ڈاکوؤں کا 3 رکنی گروہ عزیز بھٹی کے علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے 3 پستول ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ گرفتار ڈاکو انتہائی شاطر ہیں جو ایک ڈسٹرکٹ کی واردات کرنے کے بعد دوسرے ڈسٹرکٹ میں جا کر وارداتیں کرنے لگتے ہیں۔

عزیز بھٹی پولیس نے گرفتار تینوں ڈاکوؤں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سمن آباد پولیس کے حوالے کر دیا ۔ دریں اثنا عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.