غیر ملکی کوئی بھی ہو اس کی عزت ہم پر فرض ہے لیکن شاید یہ بات ہم بھول گئے ہیں۔ جی ہاں آج ہم آپکو ایک ایسا افسوسناک واقعہ بتانے جا رہے ہیں جسے سننے کے بعد آپ کو بھی افسوس ہوگا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک ترکیہ(ترکی) کی سیڈا نور نامی خاتون وی لاگر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی تشریف لائی ہوئی تھیں اور وہ کراچی میں قائم ایمپریس مارکیٹ میں گھوم رہی تھیں کہ ایک مقامی شخص ان کا پیچھا کرتا رہا اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
تاہم کراچی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس شخس کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری اس طرح ممکن ہو سکی کہ خاتون وہ لاگر کے وہ لاگ میں بہت سے مقامات پر اسے دیکھا گیا کہ یہ اس کا پیچھا کر رہا ہے۔ اور اب ہر جگہ سندھ پولیس کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔