مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ سے کیوں ہٹایا گیا، نیا وزیر خزانہ کون ہوگا ؟

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مستعفی ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری تفویض کرنے کی تیاریاں تیز، اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستان آئینگے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کیا ہے، نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

اس دوران نواز اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا جبکہ انہیں وزیراعظم کے ساتھ پاکستان واپس بھیجنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، امکان ہے کہ وہ شہباز شریف کے ساتھ ہی پاکستان واپس پہنچیں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم اور نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان روانہ ہورہا ہوں، منگل کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، بدھ کو وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کی وزارت کی مدت 18 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی، عدالت اور پارلیمنٹ کی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وہ چھ ماہ تک غیرمنتخب رکن کے طور پر وزیر رہ سکتے تھے، انہیں کسی وزارت کا انچارج، مشیر یا معاون خصوصی کو نہیں بنایا جاسکتا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts