بیٹیاں والد کے گھر ہی ہنستی کھیلتی ہیں ۔۔ جانیں پیار و محبت سے بھری یہ تصویر سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

image

بیٹیوں کو ہمارے معاشرے میں کچھ لوگ بوجھ مانتے ہیں مگر حقیقت میں یہ ایک اللہ پاک کی ایسی رحمت ہیں جن سے گھر میں رونق اور برکت رہتی ہے ۔ اس بات کا منہ بولتاثبوت یہ تصویر ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔

جی ہاں آپکو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں ایک والد خوشی خوشی اپنی 2 بچیوں کو اسکول لے سے واپس گھر لا رہا ہے اور ان کے اسکول بیگ خود اٹھا رکھےہیں جبکہیہ 2 بہنیں خوشی میں والد سے کئی قدم آگے چل رہی ہیں اور خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔

یہ وائرل تصویر ہم انسانوں کو یہ بات اچھے سے سمجھا دیتی ہیں کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو بوجھ خوشی خوشی اٹھاتا ہے مگر ان کے نصیب سے ڈرتا ہے کہ معلوم نہیں ان کی آئندہ آنے والی زندگی کیسی ہوگی یہ ہنسے گی بھی یا نہیں۔

اس تصویر سے ہٹ کر کچھ دیر کیلئے ہم گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی بات کریں تو آپکو زیادہ اچھے سے سمجھ آ جائے گی بیٹیوں کی اہمیت۔

جی ہاں معاشرے میں اکثر یہ باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ اگر بیٹی سسرال سے ناراض ہو کر گھر آ گئی تو دنیا والے کیا کہیں گے اور شادی کے بعد بیٹی کو بھی ہمیشہ یہی خیال ستاتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیٹیاں اکثر سسرالیوں کو ظلم برداشت کرتی رہتی ہیں اور گھر والوں سے کچھ نہیں کہتیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts