کراچی میں مصروف ترین کاروباری سینٹی ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی ہے۔ جنگ نیوز کی اطلاعات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ میں بنے آئی ٹی کی کاروباری عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کل آگ عمارت کی چھٹی منزل میں لگی ہے جس کے بعد عمارت کو لوگوں سے تیزی سے خالی کروایا جارہا ہے۔ شہر بھر کے فائر سینٹر ک الرٹ کرنے کے علاوہ حسرت موہانی روڈ پر ٹریفک کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں بلالی گئی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
عمارت کے کافی مصروف اور بڑی ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔