میانمار میں نہ صرف حیرت انگیز بلکہ انتہائی خطرناک واقعہ پیش آیا جب زمین سے کی گئی فائرنگ سے کئی ہزار فیٹ کی بلندی پر جہاز میں بیٹھا مسافر زخمی ہوگیا۔ گولی مسافر کے کان میں لگی اور وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔
واقعے کی تفصیلات
میانمار کے سرکاری ٹی وی ایم آر ٹی وی کے مطاب قومی ایئر لائن کے طیارے میں 63 مسافر سوار تھے۔ طیارہ لوئیکا پر لینڈ کرنے ہی والا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ میانمار کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ مخالف پارٹی کی جانب سے کی گئی جس سے جہاز میں کھڑکی کی جانب بیٹھا مسافر زخمی ہوگیا۔ زخمی کو اسپتال لے جایا گیا اور اس کا علاج جاری ہے۔
شہر بھر کی پروازیں منسوخ
میانمار انٹرنیشنل ایئر لائنز نے شہر کی تمام پروازیں غیر معینہ مدت تک کے لئے منسوخ کردی ہیں۔