دعوتوں پر کھانا ضائع کرنا، جتنا آپ پھینکتے ہیں کسی کو اتنا کھانا بھی میسر نہیں ۔۔2 وائرل تصاویر جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردیں گی؟

image

پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت خوراک کے بحران کا شکار ہے، زرعی ملک ہونے کے بعد پاکستان میں گندم اور دیگر زرعی اجناس کی قلت کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو غذائی بحران کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کے بے جا اسراف کی عادت کسی صورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایک پلیٹ کی تصویر وائرل ہے جس میں تھوڑا سے بچا ہوا کھانا موجود ہے اور پلیٹ بنانے والے آرٹسٹ نے پلیٹ میں ایسے لوگوں کو دکھایا ہے جو کھانے کے ان چند ٹکڑوں کی طرف لپک رہے ہیں۔

اس پوسٹ سے یہ بتانا مقصود ہے کہ اکثر لوگ کھانا کھانے کے بعد برتن میں جتنا کھانا چھوڑ دیتے ہیں، دنیا میں کئی لوگوں کو اتنا کھانا بھی میسر نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈی نیٹر جولین ہارنیس نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی اموات سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہونگی۔

جولین ہارنیس کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح صحت کے اس بحران سے نمٹنا ہے جو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زور پکڑ رہا ہے اور وہاں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، سیلاب کے باعث صحت کا نظام یہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سیلاب سے پہلے بھی گندم کی کمی کا شکار رہا ہے اور یوکرین سمیت دیگر ممالک سے ہر سال گندم امپورٹ کرکے ملکی ضرورت کو پورا کیا جاتا ہے تاہم روس یوکرین کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں خوراک کی قلت دیکھنے میں آئی جبکہ ملک میں سیلاب نے مسائل میں مزید اضافہ کردیاہےتاہم اس کے باوجود ملک میں خوراک کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.