بھاری فیس ڈاکٹر نے لی پر علاج ماں باپ نے کیا ۔۔ آپ نے ہمارے لیے کیا ہی کیا ہے کہنے والی اولاد یہ منظر دیکھ لے تو والدین کے پاؤں دھو کر پیے

image

ڈاکٹر مسیحا مانا جاتا ہے مگر اج کے دور میں کچھ ڈاکٹر بس پیسہ بنانے میں مصروف ہیں جس کا منہ بولتاثبوت یہ تصویر ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ ماں باپ اپنے 2 چھوٹے معصوم سے بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر جا رہے ہیں۔

مگر اس تصویر نے تو سب کے دل پگھلا دیے ہیں کیونکہ اسی موٹر سائیکل پر والدہ کے ساتھ بیٹھے ایک بچے کو ناک میں نلکی لگی ہوئی اور والدہ نے اس کا سانس کا سلینڈ ر تھام رکھا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ دونوں میاں بیوی کے چہرے پر پریشانی صاف نظر آ رہی ہے کہ جیسے اپنی قسمت سے سوال کر رہے ہوں کہ اب تو ہی بتا کیا کریں جس سے بچہ صحت یاب ہو جائے۔

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ جب یہی بچے جوان ہو جاتے ہیں تو انہیں والدین کو یہ کہتے سنے جا تے ہیں کہ آپ نے ہمارے لیے کیا ہی کیا جبکہ ہمیں ہمارا مذہب اس بات کا درس دیتا ہے کہ ماں باپ کے سامنے اف تک نہ کرو۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس تصویر میں نظر آتے ماحول سے اندازہ لگایا جائیے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ تصویر پنجاب کی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تصویر اس لیے سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے کیونکہ اس میں ڈاکٹر صاحبان کی غفلت واضح نظر آ رہی ہے کہ کیسے مریضوں کو ہمارے ملک میں مرنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts