بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا، اسحاق ڈار

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بہت بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا، اس ماہ پیٹرول پر پانچ روپے لیوی لگنے والی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں صرف اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نوازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار بنانا پوری پارٹی کی خواہش ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ہرفورم پر پاکستان کو بدنام کیا، عمران خان نے کہا تھا کہ سیاست میں کبھی نہیں آؤں گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شہبازشریف اور پارٹی کی خواہش ہے کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف ہی لیڈ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.