دعوت بھی اور دھمکی بھی۔۔ رانا ثنا کا عمران خان کو اسلام آباد بلانے کا شاعرانہ انداز

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان پر شاعرانہ انداز میں دعوت دیتے ہوئے سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ "تم آؤ تو سہی، چھپ کر نہ بیٹھ جانا، اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھاؤ۔ میرا بھی تم سے وعدہ ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنے کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کیلئے تیاریوں کی ہدایات دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں مارچ کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سابق وزیراعظم عمران خان کو مسلسل وارننگ دے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں سے بھی پولیس منگوالی ہے جبکہ پاک فوج کی تعیناتی کا بھی امکان ہے۔

اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں بھی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ عمران خان کو متنبہ کررہے ہیں کہ اسلام آباد پر چڑھائی کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts