قتل کے بعد شاہنواز کی ماں نے بہو کے گھر فون پر کیا کہا تھا؟ سارہ انعام کے والد اور بھائی کے نئے انکشافات سامنے آگئے

image

گزشتہ دنوں اپنے شوہر کے ہاتھوں بربری انداز میں قتل ہونے والی سارہ انعام کے والد کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد شاہنواز کی ماں نے انھیں فون کر کے بہو کی بہت تعریفیں کیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سارہ انعام کے والد اور بھائی فرخ انعام نے نئے حکومت سے درخواست کی کہ ان کی بیٹی اور بہن کے قاتل کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔

سارہ بہت قابل تھی

سارہ کے والد انعام الرحمٰں کا کہنا ہے کہ سارہ کی عمر 38 سال تھی۔ وہ بہت قابل تھی اور 3 بھائیوں کے بعد سب سے چھوٹی تھی۔ ابو ظہبی میں جاب کرتی تھی۔ ہمیں جولائی میں معلوم ہوا کی اس نے شادی کر لی ہے۔

شاہنواز کی والدہ کا بیان

دوسری جانب شاہنواز کی والدہ بھی بیان دے چکی ہیں کہ ان کے بیٹے کے اس مجرمانہ اقدام پر انھوں نے خود اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ اس سے زیادہ ایک ماں کے لئے سخت امتحان کوئی نہیں ہوسکتا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts