یہ صرف درس ہی اچھا نہیں دیتے بلکہ گانے بھی اچھے گاتے ہیں ۔۔ مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل کی گانے گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

ہمیشہ لوگوں کو قرآن و حدیث کا درس دیا مگر اب گانے گا کر لوگوں کو اپنی سریلی آواز سے حیران بھی کر دیا۔

جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل کی۔ جن کی یاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مشہور پرانے گیت گا رہے ہیں۔

انہوں نے نے گور نمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران لوگوں کو گانے بھی سنا ڈالے یہی نہیں انہوں نے 2 سے 3 گانوں کے کچھ بول گا کر لوگوں کو سنائے تو حاظرین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

مولانا صاحب نے جو پہلا گیت گایا اور اس کے الفاظ کچھ یوں تھے " جلتے ہیں جس کیلئے تیری آنکھوں کے دیے، ڈھونڈ لایا ہوں وہی گیت میں تیرے لیے"۔

مزید یہ کہ انہوں نے دورسا گیت یہ گایا " جانے کہاں ، جانے وہ کون سے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا "۔ اسی طرح انہوں نے تیسرے گانے کو بھی کچھ بول گنگنائے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 175 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ اپنی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ طارق جمیل صاحب کی اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو پیغام خوب وائرل ہوا تھا جس میں یہ سلمان خان کے والد سلیم خان کو عید کی مبارکباد دے رہے تھے۔

اور کہہ رہے تھے کہ آپ بہت خوش قسمت ہوکہ سلمان خان جیسا بیٹا ملا جو اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی آپ کی ہر بات مانتا ہے، سادہ زندگیہ گزارتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts