بورے میں ڈال کر لے جاتے تھے ۔۔ کراچی میں بچے اغواء کرنے والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

image

شہر قائد میں بچوں کے اغواء کے واقعات کے بعد شہریوں نے از خود نگرانی شروع کردی، 3 ملزمان پکڑے گئے، پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے شریف باد بلاک 1 میں یہ کچرا اٹھانے والے 3 افغانی شاہ غرام اسکول کے پاس سے بچوں کو بورے میں ڈال کر لیں جا رہے تھیں عوام میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری پکڑے جانے والے ان افغان لڑکوں کو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے لے جار ہے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے لوٹ مار، قتل و غارت اور بچوں کے اغواءکے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہاہے۔

شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز ملیر قائد آباد کے قریب رینجرز اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، دو روز قبل نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیکورٹی کمپنی کے ملازم کی جان لے لی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم افغان مہاجرین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کیخلاف سرچ آپریشنز بھی جارہی ہیں اور گزشتہ چند روز کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts