بلاول ایک بار پھر ماموں بن گئے۔۔ بلاول نے خوشی میں کیا کہہ دیا؟

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر ماموں بن گئے ییں۔ بختاور بھٹو دوسرے بیٹے کی والدہ بن گئی ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر وزیر داخلہ نے اپنی بہن بختاور کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا ہے ہے اور ساتھ ہی کیپشن دیا ہے کہ "ماموں 2“ اور خوشی بھرا ایموجی بھی بنایا ہے۔

بختاور اور بلال کی سب سے چھوٹی بہن آصفہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشی کی خبر پوسٹ کی ہے۔ بختاور نے اپنی والدہ بننے کی خبر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں“

واضح رہے کہ بختاور کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت گزشتہ روز ہوئی ہے اس سے پہلے ان کے ایک بڑے صاحبزادے بھی ہیں جن کا نام میر حاکم علی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts