گوشت 11، گھی 13روپے کلو اور چاول ۔۔ 1985 کا نرخنامہ جس کا آج تصور بھی ناممکن ہے

image

پاکستان میں اس وقت مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، غریب ہو یا امیر ہر شخص بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہے اور پوری کوشش کے باوجود گھر کا راشن پورا کرنا ناممکن ہوچکا ہے لیکن 1985 میں خوردنی اشیاء اتنی سستی تھیں کہ جن کا آج تصور بھی محال ہے۔

1985 کے ایک نرخنامے کے مطابق سیلا چاول ساڑھے سات روپے کلو، میدہ ساڑھے 3 روپے، سوجی ساڑھے 3 روپے، چنے کی دال 7 روپے، دال ماش 10، مسور 12، مونگ کی دال 8، سفید چنا ساڑھے چار، گھی ساڑھے 13 روپے کلو، دودھ 4 روپے لیٹر، دہی 6 روپے کلو، بڑا گوشت 11 روپے اور چھوٹا گوشت 24 روپے کلو تھا۔

اس زمانے میں چائے کا کپ ایک روپے، لسی 2 روپے، خاص کھویا 25 روپے کلو، سوہن حلوہ 16 روپے، فروٹ 20 روپےکلو، مکس مٹھائی 16 روپے، جلانے کی لکڑی 20 روپے من، مٹی کا تیل 3 روپے لیٹر، پکی ہوئی مچھلی 29 روپے کلو، برف کا پورا بلاک 35 روپے اور کولڈ ڈرنک 2 روپے کی ملتی تھی۔

آج پاکستان میں مہنگائی اپنے پورے عروج پر ہے، آج گھی اور پکوان تیل 600، کھلا دودھ 180، بڑا گوشت ایک ہزار، چھوٹا گوشت دو ہزار، مٹھائی 1200روپے کلو جبکہ دالیں اور سبزیاں بھی 250 سے 300 روپے سے کم نہیں ہیں۔

یہاں یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ 1985 کے دور میں عمومی طور پر تنخواہ 2 سے ڈھائی ہزار تک ہوتی تھی اور اس وقت بھی لوگ مہنگائی کا گلہ کرتے تھے جبکہ آج سرکاری طور پر 25 ہزار کم سے کم تنخواہ مقرر ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts