کنوارے مرغے کا گوشت، گٹر کا شربت اور ۔۔ 5 ایسے دلچسپ اشتہار جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیں

image

اپنی اشیاء کی تشہیر و فروخت کیلئے کمپنیاں اور لوگ اکثر دلچسپ و عجیب اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو جانے انجانے ایسے اشتہارات بنالیتے ہیں جو نہ چاہتے ہوئے بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔

اس پوسٹ میں ہم نے کچھ ایسے ہی دلچسپ اشتہارات کا انتخاب کیا ہے جو آپ کو ہنسنانے کیلئے کافی ہیں،جیسا کہ ایک اشتہار میں نرگس فخری کو نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو سہیل احمد عرف عزیزی اور فیصل قریشی نے بھی اسی انداز میں تصاویر بنوا کر لوگوں کو خوب ہنسنے کا موقع دیا۔

ایک شربت فروش نے گڑ کے شربت کا ٹھیلا لگوایا لیکن لکھنے والے نے غلطی سے گڑ کی جگہ گٹر لکھ کر اس کا مذاق بنادیا۔ ایک مرغی کا گوشت بیچنے والے نے لوگوں کو کنوارے مرغے کا لالچ دیکر راغب کرنے کی ترکیب نکالی۔

آج کل خواتین کھانا گھر میں بنانے کی بجائے باہر سے آرڈر کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں اور اگر شوہر باہر سے کھانا کھا کر آجائے تو بیگمات کی آدھی پریشانی ختم ہوجاتی ہے لیکن اگر شوہر یہ کہے کہ میں دوسری بیوی سے کھانا کھاکر آیا ہوں تو خاتون خانہ آپ کا ہاضمہ درست کرسکتی لیکن کراچی میں سکینڈ وائف کے نام سے مشہور ہوٹل یعنی دوسری بیوی سے کھانا کھانے والوں کو بیگمات کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

کے ایف سی دنیا کا مقبول ترین برانڈ ہے اور یہاں کھانے والے خود کو بھی برگر محسوس کرتے ہیں لیکن افغانستان میں میں کے ایف سی کو کابل فرائیڈ چکن کا نام دیدیا گیا ہے۔

ٹھنڈی ٹھنڈی قلفی گرمی کے موسم میں آپ کو راحت کا احساس دلاتی ہے لیکن ایک محبت قلفی کے نام سے مشہور قلفی فروش کا دعویٰ ہے کہ "قلفی بولے وہ بات جو آپ نہ بول سکیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts