ڈکیت دبئی پہنچ گئے ۔۔ کراچی سے چھینا گیا موبائل فون دبئی کیسے پہنچا؟

image

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں تو عام ہو گئی ہیں، تاہم اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

3 اگست کو بہادر آباد کے دکاندار سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈکیتوں نے موبائل فونز، نقدی اور رقم چھینی تھی۔ جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی پولیس نے حاصل کر لی تھی۔

تاہم چھینے گئے موبائل فون میں دکاندار کی گوگل آئی ڈی کھلی ہوئی تھی، جس پر کچھ سرگرمی معلوم ہوئی، دکاندار نے جب اس پر تحقیق کی تو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اپنی سیلفی اور ائیر پورٹ کی تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں۔

تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ ٹیکنالوجی سے لاعلم ان ڈکیتوں نے موبائل تو چوری کر لیا تھا، تاہم اس میں موجود آئی ڈی کو بند نہ کر سکے۔

ڈکیت کراچی سے قطر جانے والی پرواز میں موجود تھے، جبکہ قطر بھی پہنچ گئے، لیکن ان تصاویر نے سب بھانڈا پھوڑ دیا۔

یعنی کراچی سے چھینا گیا موبائل فون اب قطر بھی پہنچ گیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.