بلاشبہ جوڑے آسمان پر تخلیق کیے جاتے ہیں لیکن ملتے وہ دنیا میں ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین مختلف جوڑوں کو شادی کے بندھن میں بندھتا دیکھتے ہیں۔ کچھ شادیاں ایسی ہوتی ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر وہ جوڑے خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں جس میں لڑکی کم عمر ہو اور لڑکا بڑی عمر کا ہو۔
ایک ایسے ہی دلچسپ جوڑے کے درمیان ہونے والی شادی کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس پر آپ لڑکی کو داد دیں گے کہ اس نے اس رشتے کو قبول کیا۔
حارثہ نامی 20 سالہ خاتون نے 45 سالہ شخص آصف سے پسند کی شادی کی۔ اور یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ آصف نابینا ہیں۔ یہاں یہی سوچ سب سے پہلے ذہن میں پیدا ہوتی ہے کہ لڑکی نے نابینا شخص کا انتخاب کیوں کیا؟
حارثہ سے سوال ہوا کہ آج کل لڑکیوں کا مطالبہ ہوتا ہے کہ لڑکا دو سے تین سال بڑا ہو اور اس میں تمام صلاحیتیں موجود ہونی چاہئیں تو آپ نے اس تمام چیزوں کو نظر انداز کردیا یہ سب کیسے ہوا؟
حارثہ نے ویب چینل پاکستان ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کے بہن کے بچوں کو پڑھاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میری آپی ہیں انہوں نے گھر والوں سے کہا کہ وہاں آصف بھائی ہیں انہیں نظر نہیں آتا تو آپ ان سے رشتے کی گھر والوں سے بات کریں تاکہ وہاں شادی کی بات چل سکے۔ حارثہ کا کہنا تھاکہ پھر میں نے اپنے والد سے بات کی وہ یہاں بات چیت کے لیے آئے پھر کچھ وقت مانگا اس کے بعد پھر لڑکے والے میرے گھر آئے پھر اس طرح سے رشتے کی بات آگے بڑھی۔
شادی سے قبل آصف نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ میرا خیال رکھیں گے کسی چیز کی تنگی نہیں ہونے دیں گے اور ہمیشہ مجھے خوش رکھیں گے۔
نابینا شخص آصف کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ تمہیں نظر نہیں آتا کوئی اپنی لڑکی تمہیں کیوں دے گا، لوگ بہت باتیں کرتے تھے۔ آصف نے بتایا کہ ایک وقت تو ایسا آگیا تھا کہ میں نے شادی پر سوچنا ہی چھوڑ دیا تھا۔ آصف نے کہا کہ حارثہ کے والد نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کس طرح میری بیٹی کا خیال رکھیں گے اگر وہ بیمار ہوگئی تو اسے کیسے ڈاکٹر کے لیکر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ نکاح نصیب میں لکھا تھا جو اللہ کے حکم سے ہوگیا۔
آصف نے بتایا کہ ہماری ایک 18 ماہ کی بیٹی بھی ہے جس کے سارے اخراجات میں خود ادا کر رہا ہوں۔ پسند کی شادی کرنے والے آصف کا کہنا تھا کہ پہلے میں اکیلا کمرے میں لیٹا بیٹھا رہتا تھا مگر اب میری فیملی ہے میں اپنی ہر بات اہلیہ سے شئیر کرتا ہوں۔