پاکستانی حکومت اور عوام ترکی ہوٹل میں لگنے والی آگ پربہت افسردہ، ترجمان دفتر خارجہ

image

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام ترکی ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ پر بہت افسردہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیےحکومت اورعوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے،  ہمارے خیالات اور دعائیں سوگوارخاندانوں کیساتھ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

لاس اینجلس میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ، لاکھوں افراد کا انخلاء

یاد رہےکہ ترکی کے شمال مغربی صوبے بولو میں منگل کو ایک ہوٹل میں  تباہ کن آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ترکی وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق آگ کے  دوران گھبراہٹ میں عمارت سے چھلانگ لگانے سے دو افراد کی موت ہو گئی، آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.