آپ کے بغیر جینا مشکل ہے، میں جلد آپ سے ملوں گی ۔۔ ارشد شریف کی بیٹی کا والد کے نام خط، غم کی ایک اور داستاں

image

بیٹیوں کا سب سے بڑا سہارا ان کا باپ ہوتا ہے۔ باپ کے بناء بیٹیوں کی زندگی میں کوئی مرد ایسا نہیں ہوتا جو ان کے نخرے اٹھائے انہیں بناء کسی وجہ کے محبت کرے، ان کی غلطیوں کو معاف کرے اور انہیں بے وجہ محبت سے گلے لگائے۔ جن کے پاس باپ جیسی نعمت نہیں اس غم کو وہی سمجھ سکتے ہیں کہ وال دکی کیا اہمیت ہے ہماری زندگی میں۔ ایسے ہی ارشد شریف کی بیٹی بھی ایک مجبور بیٹی ہے جس کے والد کو سچ بولنے کی سزا کےعوض ابدی نیند سلا دیا گیا، مگر وہ زندہ ہے۔

ارشد شرئف کی بیٹی نے یوٹیوب چینل پر اپنے والد کے نام ایک خط شیئر کیا جس میں وہ ابا کو یاد کرکے خوب رو رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں: " اللہ نے ابا کو شہادت تو دی، لیکن وقت فرعونوں نے بہت ظُلم کیا ۔ ابا آپ تو جانتے تھے نا سچ بولنے کی کیا سزا ہے پھر بھی آپ حق اور سچ سے پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے ہمیں اور ساری قوم کو فخر کرنے پر مجبور کردیا آپ آج بھی زندہ ہیں آپ ہمارے ہیرو ہیں ابا میں فخر کرتی ہوں کہ میں آپ کی بیتی ہوں، میں ارشد شریف کی بیٹی ہوں۔ آپ نے جاتے ہوئے کہا تھا نا ابا کہ بیٹا پریشان نہ ہونا میں واپس لوٹوں گا، آپ لوٹے تو ایسے کہ اب ماری خؤشیوں میں بھی شامل نہیں ہوسکیں گے۔ آپ سے ہم نے سچائی کا وہ سبق حاصل کیا ہے جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ آپ کیسے ہمیں چھوڑ گئے یہ سوچ کرآج بھی تکلیف ہوتی ہے۔ "

خط میں مزید کہا کہ: " ابا ہمیشہ کہتے تھے، میں شہید ہو کر دنیا سے لوٹوں گا۔ آپ کے بناء جینا مشکل ہے، میں جلد آپ سے ملوں گی انشاءاللہ۔ ظلم کا دور بہتت دن نہیں رہنے والا، ان اندھیروں کا جگر چیر کردن ضرور آئے گا تم ہو فرعون تو موسیٰ بھی ضرور آئے گا۔ آپ کی لاڈلی بیٹی اس بات کی پوری کوشش کرے گی کہ آپ کا سر بھی اسی طرح بلند کرے فخر سے جس طرح آپ نے کیا اور آپ بھی مجھ پر اسی طرح ناز کریں جس طرح ہم آپ پر کرتے ہیں، ہم جلد ملیں گے ابا فی امان اللہ!! "


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.