نارویجن ڈانس گروپ حیران پریشان ۔۔ پاکستانیوں نے "کوئیک اسٹائل " کو کیسے سرپرائز دیا؟

image

منفرد ڈانس کیلئے دنیا بھر میں مشہور نارویجن گروپ کوئیک اسٹائل کو پاکستانی شائقین نے کنسرٹ میں بڑا سرپرائز دیکر حیرت میں ڈال دیا، ڈانسرز پاکستانی مداحوں کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ناروے کے مشہور ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے کراچی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا، یہ پروگرام انتہائی کم وقت میں صرف چند گھنٹوں کے نوٹس پر منعقد کیا گیا تھا لیکن کراچی کے شہریوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے کوئیک اسٹائل کو حیرت میں ڈال دیا۔

کوئیک اسٹائل نے جہاں اپنے خوبصورت ڈانس سے مداحوں کے دل جیتے وہیں ڈانسر کراچی کے لوگوں کا پیار اور پروگرام میں شرکت دیکھ کر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے کئی ممالک میں اپنی حیرت انگیز ڈانس پرفارمنس سے دھوم مچارکھی ہے، ڈانس گروپ نے کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو ہرکوئی جھوم اٹھا۔

2006 میں منظر عام پر آنے والے کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے گزشتہ سال پاکستانی بلوچی فوک سونگ“کنا یاری“پررقص کر کے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔کنسرٹ کے دوران عوام میں موجود نوجوان پاکستانی ڈانسرز کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.